نئی دہلی 28اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) ملک میں سات موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور 199 ممبران اسمبلی نے اپنے پین کارڈ کی تفصیلات پیش نہیں کی ہیں، جن کی انتخابات کے وقت کاغذات نامزدگی بھرنے کے لئے ضرورت ہوتی ہیں ۔ ایک رپورٹ میں جمعہ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر) اور نیشنل الیکشن واچ کی اس رپورٹ کو 542 لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ اور4,086 ممبران اکاؤنٹ نمبر (پین) کی تفصیلات کے مطالعہ کے بعد تیار کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لئے امیدواروں کو الیکشن حکام کے سامنے آپ نامزدگی کاغذات کے ساتھ اپنے حلف نامہ میں پین کی تفصیلات دینا ہوتی ہیں ۔ اے ڈی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پین کی تفصیل پیش نہ کرنے والے سب سے زیادہ 51 ممبر اسمبلی کانگریس کے ہیں۔ اس کے بعد بی جے پی کے 42 ممبران اسمبلی، سی پی ایم کے 25 رکن اسمبلی ہیں۔ریاست کے علی الترتیب سب سے زیادہ تعداد 33کیرل سے ہیں ، اس کے بعد میزورم 28 اور مدھیہ پردیش سے 19 ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میزورم ریاست اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی تعداد 40 ہیں جس سے 28 ممبران اسمبلی نے پین تفصیل پیش نہیں کی ہے ۔